ترکی کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی تشکیل کردہ دہشت گردوں کی فوج کے خلاف کاروائی کرنے کی فیصلہ

اعلامیے میں  ترکی  کو درپیش  خطرات  کو فوری طور پر ختم کرنے   اور شام کے شہر عفرین  میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے اور پی وائی ڈی کے  عناصر کے خلاف  کاروائی کرنے  کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

890760
ترکی کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی تشکیل کردہ دہشت گردوں کی فوج کے خلاف کاروائی کرنے کی فیصلہ

قومی سلامتی کونسل کے اس سال کے پہلے اجلاس  میں   ترکی کی سرحدوں کے قریب کسی بھی دہشت گرد  فوج کو  تشکیل دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر رجب طیب ایردوان کی  قیادت میں   ساڑھے چار گھنٹے  جاری رہنے والے اجلاس  کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں  ترکی  کو درپیش  خطرات  کو فوری طور پر ختم کرنے   اور شام کے شہر عفرین  میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے اور پی وائی ڈی کے  عناصر کے خلاف  کاروائی کرنے  کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے ہدف میں  امریکہ  اور اس ملک  کی جانب سے  شام کے شمال میں   تشکیل دی جانے والی  دہشت گردوں کو فوج  کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیے میں اتحادیوں  سے اصولی  موقف اپنانے  کے ساتھ ساتھ   علاقے میں اس قسم کی فوج کی تشکیل  کی ہرگز اجازت نہ دیے جانے   اور دہشت گرد تنظیموں کے پاس موجود اسلحے  کو فوری طور پر  واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں  نو جنوری کو ختم ہونے  والے   ہنگامی حالات  کی مدت میں توسیع کے لیے کابینہ کو پیش کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اس اجلاس میں بھی   ملک کے اندر اور ملک سے باہر  دہشت گرد تنظیموں سے نبٹنے کے لیے   ہنگامی حالات  میں توسیع  کرنے کے موضوعات کو جگہ دی گئی۔



متعللقہ خبریں