ترکی شام میں دہشتگرد تنظیم کو فوجی شکل دینے کی مذمت کرتا ہے: امریکی سفیر کو طلب کر لیا گیا

ترکی، امریکہ کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کو فوجی شکل دینے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے اور اپنی طرف آنے والے ہر طرح کے خطرے کو برطرف کرنے کے معاملے میں پُر عزم ہے: وزارت خارجہ

888274
ترکی شام میں دہشتگرد تنظیم کو فوجی شکل دینے کی مذمت کرتا ہے: امریکی سفیر کو طلب کر لیا گیا

ترکی نے امریکہ کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کو فوجی شکل دینے کی کوششوں کی مذمت کی ہے اور اپنی طرف آنے والے ہر طرح کے خطرے کو برطرف کرنے کے معاملے میں پُر عزم ہونے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PYD/YPG کے امریکی تعاون سے شام کی نام نہاد "سرحدی سکیورٹی  فورس" بنانے کی تیاریوں میں ہونے سے متعلق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے بعد انقرہ میں امریکہ کے چارج ڈی افئیر کو 10 جنوری کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

بیان میں،  داعش کے خلاف جدوجہد  کے بین الاقوامی کولیشن  کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے، کہا گیا ہے کہ "جزوی طور پر PYD/YPG کے عناصر پر مشتمل اور  اسی کے ماتحت نام نہاد "شامی ڈیموکریٹک فورسز " SDF کی زیرِ کمانڈ 30000 افراد پر مشتمل نام نہاد شامی سرحدی سکیورٹی فورس کی تشکیل کے لئے کولیشن SDF کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے " کی خبر موصول ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے، اپنے وعدوں اور عزائم سے متصادم  شکل میں، PYD/YPG کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کے اقدامات  ہماری قومی سلامتی  اور شام کی زمینی سالمیت کے لئے  خطرہ ہیں جنہیں ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس غلط طرزِ عمل پر اصرار کی مذمت کرتے ہیں اور ایک دفعہ پھر یاد دہانی کرواتے ہیں کہ ہم ترکی کے لئے ہر نوعیت کے  خطرے کو برطرف کرنے کے معاملے میں پُر عزم ہیں اور  اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترکی کے صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی قومی مفادات کے تحفظ کے لئے  ضروری  تدابیر اختیار کرنا جاری رکھے گا۔ اس دائرہ کار میں خود اپنی  طے کردہ جگہ ، وقت اور شکل   کے ساتھ ترکی اپنے جائز ہدف  یعنی دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف ہر طرح کی جدوجہد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن  کے ترجمان کرنل ریان ڈیلون  نے کہا تھا کہ شام میں زیادہ ترPYD/PKK کے اراکین پر مشتمل شامی ڈیموکریٹک  فورسز  قائم کی جائے گی جس میں 30 ہزار تک افراد شامل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں