ترکی پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ترک وزیر اعظم

ہماری پالیسیوں کی بنیاد دوستی کے اصولوں پر  استوار ہے تا ہم جب قوم ومملکت کے تحفظ کا معاملہ آتا ہے تو یہ سب باتیں  بے معنی ہو جاتی ہیں

887615
ترکی پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،  ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترکی کی جنوبی سرحدوں سے  کیے جانے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

جناب یلدرم نے نیدے میں آق پارٹی کے چھٹے ضلعی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ "ترکی کو دہشت گردی کے ذریعے نقصان پہنچانے کے خواہاں  حلقوں کو سخت جواب دیا جائیگا، ہماری پالیسیوں کی بنیاد دوستی کے اصولوں پر  استوار ہے تا ہم جب قوم ومملکت کے تحفظ کا معاملہ آتا ہے تو یہ سب باتیں  بے معنی ہو جاتی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ترکی قومی ہم آہنگی اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ترقی کے عمل کو جاری رکھے گا، تباہ کن اور تنقیدی  کاروائیاں ہمیں اپنے سفر سے  ہر گز نہیں موڑ سکتیں۔

 



متعللقہ خبریں