ہم ایران کے سماجی امن و استحکام کے تحفظ کو اہمیت دیتے ہیں، صدر ایردوان

صدرِ ترکی نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے ایران میں جاری اجتجاجی مظاہروں کے حوالے سے بات چیت کی

880999
ہم ایران کے سماجی امن و استحکام کے تحفظ کو اہمیت دیتے ہیں، صدر ایردوان

صدر  رجب ایردوان  نے ایران کے سماجی امن و امان  اور استحکام کے تحفظ کی اہمیت  پر زور دیا ہے۔

ترک صدر نے  ایرانی صدر حسن روحانی  سے ٹیلی فون پر  بات چیت میں  ایران میں 28 دسمبر سے ابتک  جاری احتجاجی  مظاہروں   کے معاملے پر غور کیا ۔

اس دوران جناب  ایردوان نے کہا کہ ترکی ایران کے سماجی  امن و استحکام  کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں  نے ، روحانی کے  انتباہ کہ عوام  پُر امن مظاہروں کا حق استعمال کرنے کے وقت  قانون کو ہاتھ میں نہ   لیں ، کو حق بجانب  ٹہرایا ۔

ایرانی  صدر  روحانی   نے بھی حساسیت کا مظاہرہ کرنے پر  صدرِ ترکی کا شکریہ ادا  کیا اور کہا کہ  ہم  ان احتجاجی مظاہروں کے چند روز تک نکتہ پذیر  ہونے کی امید رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں