یونان نے ایک باغی کو سیاسی پناہ دے دی، ترکی کی طرف سے ردعمل

15 جولائی کے حملے کے بعد یونان فرار ہونے والے 8 باغیوں میں سے ایک کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر کے یونان نے ایک دفعہ پھر خود کو باغیوں کو تحفظ فراہم کرنے والا اور ان کے لئے اپنے دروازے کھولنے والا ملک ثابت کر دیا  ہے: وزارت خارجہ

879055
یونان نے ایک باغی کو سیاسی پناہ دے دی، ترکی کی طرف سے ردعمل

ترکی نے، فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی  2016کے حملے کے بعد یونان فرار ہو کر سیاسی پناہ طلب کرنے والے 8 باغیوں میں سے ایک کی درخواست قبول ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی کے حملے کے بعد یونان فرار ہونے والے 8 باغیوں میں سے ایک کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر کے یونان نے ایک دفعہ پھر خود کو باغیوں کو تحفظ فراہم کرنے والا اور ان کے لئے اپنے دروازے کھولنے والا ملک ثابت کر دیا  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان نے ، ترکی میں جمہوری نظام کو ہدف بنانے والے اور سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر مشتمل سینکڑوں ترک شہریوں کو شہید کرنے والے مجرموں کو ترکی میں عدالت   کے کٹہرے میں لائے جانے کے راستے میں ایک دفعہ پھر رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یونان نے ہمارے ساتھ اس حمایت اور تعاون کا مظاہرہ نہیں کیا کہ جس کی ہم دہشت گردی اور جرائم  کے خلاف جد وجہد کے معاملے میں ایک اتحادی ملک سے توقع رکھتے تھے۔

سیاسی وجوہات کی بنا پر کیا گیا یہ فیصلہ بلاشبہ ہمارے دو طرفہ تعلقات پر  اور علاقائی موضوعات میں ہماری مشترکہ کاروائیوں پر اثر انداز ہو گا۔



متعللقہ خبریں