سال 2018 میں ملک کے اندر اور باہر نہایت اہم پیش رفتیں ہماری منتظر ہیں: صدر ایردوان

سال 2017 میں ہم نے فیتو اور پی کے کے سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جد و جہد میں نہایت اہم اقدامات کئے ہیں اور اس سال کے دوران ہمیں خاص طور پر اقتصادیات کے شعبے میں سنجیدہ سطح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے: صدر ایردوان

879139
سال 2018 میں ملک کے اندر اور باہر نہایت اہم پیش رفتیں ہماری منتظر ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سال نو کے لئے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ سال 2018 میں ملک کے اندر اور باہر نہایت اہم پیش رفتیں ہماری منتظر ہیں۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی۔ سال 2017 میں ہم نے فیتو اور پی کے کے سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جد و جہد میں نہایت اہم اقدامات کئے ہیں اور اس سال کے دوران ہمیں خاص طور پر اقتصادیات کے شعبے میں سنجیدہ سطح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اللہ  کا شکر ہے کہ ملت کی فراست ، حکومت کی قابلیت  اور دوستوں کے تعاون سے  ہم نے ان حملوں کو  ناکام بنا دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ مارچ  2019 میں متوقع مقامی انتخابات اور اسی سال کے ماہِ نومبر میں متوقع پارلیمانی و صدارتی انتخابات ترکی کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام شہریوں سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ  اپنے ملک ملت  کے لئے جوش، ہدف، منصوبے اور ہمت و حوصلے کی حامل ٹیم کا دفاع کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس سنجیدہ مرحلے کے دوران تحریکی کاروائیوں کے مقابل ہوشیار رہنا چاہیے اور سیاسی مفادات کی خاطر ہمیں ایک دوسرے سے لڑانے کے خواہش مندوں کو ہرگز موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

ملک میں جاری روزگار کی فراہمی کی کاروائیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ موجودہ سال  میں ہم نے اپنی کاروباری دنیا کے ساتھ مل کر روزگار کی فراہمی کا جو مرحلہ شروع کیا ہے وہ نئے سال میں بھی جاری رہے گا اور  ملک کے ایجنڈے سے بے روزگاری کے مکمل  خاتمے تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں