وزیر اعظم بن علی یلدرم کی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات  کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخ سے چلے آنے والے گہہرے تعلقات  اور خلیجی ممالک میں سے سعودی عرب  کے ساتھ ترکی کے تعلقات کی اہمیت کا اجاگر کیا گیا

876862
وزیر اعظم بن علی یلدرم کی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  سعودی عرب  میں اپنی مصروفیات  کو جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے   سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سیلمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں القدس کی  حیثیت  اور اہمیت  پر  زور دیا گیا  اور فلسطینیوں کے حقوق  کی پاسداری کے لیے  پورے عالمِ اسلام سے    اس بارے میں اتحاد اور یک جہتی قائم رکھنے  اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور  کردہ قرارداد   سے بیت المقدس کی حیثیت  کو دنیا سے منوانے   پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات  کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخ سے چلے آنے والے گہہرے تعلقات  اور خلیجی ممالک میں سے سعودی عرب  کے ساتھ ترکی کے تعلقات کی اہمیت کا اجاگر کیا گیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات   ایک گھنٹہ جاری رہی۔  اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات  کا آغاز ہوا ۔

 وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے  بعد میں  سعودی عرب کے   ولیہد شہزادے اور وزیر دفاع  محمد بن سلمان   سے ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں