مصر نے ترکی کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی پیشکش کر دی

مصری وزیر خارجہ سمیح شکری نے  خواہش ظاہر کی  ہے کہ اُن کا ملک ترکی کے ساتھ  ہر  شعبے میں بہتر تعلقات چاہتا ہے

874905
مصر نے ترکی کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی پیشکش کر دی

مصری وزیر خارجہ سمیح شکری نے  خواہش ظاہر کی  ہے کہ   اُن کا ملک ترکی کے ساتھ  ہر  شعبے میں بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

 مصری وزیر خارجہ نے  ملک کے  نیم سرکاری اخبار  "الاخبار الیوم"    سے گفتگو  کرتےہوئے  کہا کہ  ہم   ترکی کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں   اور  اس میں کوئی شک نہیں دونوں ممالک کے عوام   ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں لہذا  امید ہے کہ یہ تعلقات جلد بحال ہونگے جس کےلیے  حکومت مصر کے دروازے کھلے ہیں۔

 مصری وزیر خارجہ نے   ایک بار پھر اس بات کی تائید کی کہ   اُن کا ملک ترکی کے ساتھ ہر قسم کی کشیدگی اور تنازعہ ختم کرنا چاہتا ہے ۔



متعللقہ خبریں