صدر ٹرمپ کیساتھ فون پر رابطے کا کوئی احتمال نہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  اقوام متحدہ میں القدس سے متعلق فیصلے کی منظوری کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کا کوئی احتمال موجود نہیں ہے لیکن اگر وہ چاہیں تو  فون پر بات چیت کر سکتے ہیں

874576
صدر ٹرمپ کیساتھ  فون پر رابطے کا کوئی احتمال  نہیں: صدر ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے سوڈان کے دورے  سے قبل انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

 انھوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ میں القدس سے متعلق فیصلے کی منظوری کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کا کوئی احتمال موجود نہیں ہے لیکن اگر وہ چاہیں تو  فون پر بات چیت کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم  15 جولائی 2016 میں حکومت کا تختہ الٹانے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو کی افریقی ممالک میں موجودگی  کو بھی ختم کروانے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں ۔  تعلیم اور دیگر بہانوں کیساتھ قوم کو دھوکا دینے والے  یہ دہشت گرد افریقی بھائیوں کی ضروریات کو  پورا کرنے کے بہانے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سر گرم عمل ہیں  لیکن  15 جولائی کو دنیا نے ان کے اصلی چہروں کو دیکھ لیا ہے  ۔15 جولائی کی انقلابی کوشش کے فوراً بعد  متعدد افریقی ممالک نے فیتو کے اراکین کو ملک بدر کرتے ہوئے ان کے اسکولوں  کو  ترک اوقاف کے حوالے کر دیا تھا ۔  یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔  انھوں نے فیتو سے رابطہ رکھنے والوں پر مقدمات  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انقلاب کی رات  مظالم کا نشانہ بننے والی عوام کی درخواست پر انھیں مقدمات کی پیروی کے دوران ایک ہی  قسم کا یونیفارم پہنا کر عدالت میں لایا جائے  گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد  صدر ایردوان  افریقی ممالک  سوڈان ،چڈ اور تیونس کے دورے  پر روانہ ہو گئے ۔



متعللقہ خبریں