ترکی کہنا، فلسطین، اقلدس اور رخائن کے مترادف ہے، وزیر اعظم ترکی

ترکی تنہا نہیں ہے، ترکی کا طاقتور ہونا مظلوموں کے بھی طاقتور بننے کا مفہوم  رکھتا ہے

874150
ترکی کہنا، فلسطین، اقلدس اور رخائن کے مترادف ہے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ترک قومی اسمبلی  کی جنرل کمیٹی میں 2018  مرکزی انتظامیہ بجٹ قانون  مسودہ کی منظوری کے بعد  اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی کو طاقتور بننا ہو گا کیونکہ  ترکی کہنا، فلسطین، القدس  کے مترادف ہے۔  اس کا مفہوم آرکان، صومالیہ اور یمن     بھی ہیں۔  ترکی تنہا نہیں ہے، ترکی کا طاقتور ہونا مظلوموں کے بھی طاقتور بننے کا مفہوم  رکھتا ہے۔

ترکی کے سن 2018 میں سرمایہ کاری اور برآمدات  کی بنیاد پر ترقی حاصل کرنے کی وضاحت کرنے والے و زیر اعظم نے  اس تمنا کا اظہار کیا کہ  منظور شدہ 2018 بجٹ ترکی اور ترک عوام کے لیے خیر و بہتری  کا وسیلہ ثابت ہو۔

سال 2018  کا بجٹ قومی اسمبلی میں  124 ووٹوں کے مقابلے میں 305 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں