صدر ترکی کی جانب سے عیسائی برادری کو کرسمس کا تہنیتی پیغام

ہم اس جغرافیہ میں مختلف مذاہب اور ثقافت  کی موجودگی کو آج بھی  ایک قیمتی سرمائے کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

874293
صدر ترکی کی جانب سے عیسائی برادری کو کرسمس کا تہنیتی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کرسمس کے حوالے سے ایک تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 جناب ایردوان  نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ "میں  عیسائی ترک شہریوں سمیت تمام تر عیسائی طبقے  کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

ان کا کہنا ہے کہ اناطولیہ  کی سرزمین، جھڑپوں، مظالم، جنگوں اور دباؤ سے  راہ ِ فرار اختیار کرنے والے ہر کس کے لیے ہمیشہ  ایک با حفاظت مقام رہی ہے۔

صدر نے ترک رسم و رواج، سوچ، عقیدہ اور  بنیادی انسانی حقوق کے احترام پر قائم ہونے کی وضاحت کی اور کہا کہ ہم اس جغرافیہ میں مختلف مذاہب اور ثقافت  کی موجودگی کو آج بھی  ایک قیمتی سرمائے کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

صدر نے  ترکی میں  کرسمس کو مختلف طبقوں کی جانب سے منائے  جانے پر زور دیتے ہوئے اس اہم موقع کے   ملک میں  باہمی تعاون کی فضا کو مزید تقویت پہنچانے کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا بھی اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں