ترکی ڈالروں سے بکنے والا نہیں : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے جمہوری عزم کو ڈالروں سے نہیں خریدا جا سکے گا ۔

873276
ترکی ڈالروں سے بکنے والا نہیں : صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے جمہوری عزم کو ڈالروں سے نہیں خریدا جا سکے گا ۔

 انھوں نے صدارتی محل میں ثقافتی تقسم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ٹرمپ کیطرف سے   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج القدس کے موضوع پر قرارداد پر را ئے دہی  کے دوران  مثبت ووٹ دینے والوں کو دی  گئی   دھمکی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ۔  انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ القدس قرارداد  پر رائے دہی  کے لیے  دھمکیاں دے رہے ہیں ۔  وہ دنیا میں ڈالروں سے خریدی جا سکنے والی جمہوریتوں کے متلاشی ہیں  لیکن انھیں معلوم ہونا چاہئیے کہ وہ  ترکی کے جمہوری عزم کو ڈالروں سے نہیں خرید سکیں گے ۔ ہمارا فیصلہ واضح ہے ۔  میری دنیا سے اپیل ہے کہ وہ امداد بند کرنے کی دھمکیوں سے اپنے عزم اور ارادوں کو فروخت مت کریں۔ میری تمنا ہے کہ امریکہ آج ہونے والی رائے دہی میں اپنے  مقصد میں  ناکام رہے  گا ۔

صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے  وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زیاد کیطرف سے فخر الدین پاشا  اور مدینے کے دفاع  سے متعلق اس  ٹویٹ  کہ ایردوان کے آباؤاجداد داد فخر الدین پاشا نے مدینہ میں لوٹ مار کی اور عرب مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم  مدینے کے دفاع   کی حقیقت کو نہ جانیں تو کوئی نادان اٹھ کر یہ کہے گا کہ ایردوان کے آباؤ اجداد چور تھے ۔اس گھٹیا انسان  کو کس چیز پر غرور ہے  پٹرول پر یا  دولت پر؟   اے گستاخ اور  بہتان تراش شخص  تم سب سے پہلے یہ بتاؤ کہ جب خلافت عثمانیہ کے گورنر فخر الدین پاشا مدینہ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے تھے تو اسوقت تمھارے آباؤ اجداد کہاں تھے  ؟

صدر ایردوان نے کہا کہ مقدس امانتوں کو دشمن کے ہاتھ میں نہ جانے اور ان کے تحفظ کے لیے ترکی لایا گیا تھا اور   وہ اسوقت توپ  کاپی محل میں محفوظ ہیں ۔  وہاں پر دن رات قران پاک کی تلاوت ہوتی ہے ۔  لیکن  اگر اس گستاخ  اور جاہل شخص سے  ان مقدس امانتوں کے بارے میں  پوچھا جائے تو آپ یقین کریں اسے  ان کے بارے  میں کچھ معلوم ہی  نہیں ہو گا   ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کچھ عرب ممالک کے حکمران اپنی کم نظری، نا اہلیتوں اور اپنی غداری کو دوسروں پر غلیظ بہتان تراشی کر کے چھپانا چاہتے ہیں لیکن ہم بخوبی جانتے ہیں کہ تاریخ کی اس عظیم شخصیت کو اچھال کر جس نے مدینہ کی خدمت کی آپ کون سے کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کہاں اور کس کے ساتھ مل کر تم یہ کھیلنا چاہتے ہو۔ وقت آنے پر ہم سب کھول کر سامنے رکھ دیں گے-



متعللقہ خبریں