قطر ، صدر رجب طیب ایردوان کا القدس موقف قابل تحسین ہے

قطر نے امریکہ کیطرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف تنظیم اسلامی کانفرنس کے دائرہ کار میں  مسلم ممالک کے مشترکہ موقف کے اظہار میں کردار کیوجہ سے صدر رجب طیب ایردوان کی از حد  تعریف

872783
قطر ، صدر رجب طیب ایردوان  کا القدس موقف قابل تحسین ہے

 قطر نے امریکہ کیطرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف تنظیم اسلامی کانفرنس کے اجلاس میں  مسلم ممالک کے مشترکہ موقف  اپنانے میں کردار کیوجہ سے صدر رجب طیب ایردوان کی از حد  تعریف کی ہے ۔

قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کی زیر قیادت کابینہ کے اجلاس میں  فلسطینی عوام کے تحفظ ، اسرائیلی حملوں اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد الاقصیٰ پر جاری حملوں کو رکوانے کے لیے پورے عزم کیساتھ  فی الفور حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا  گیا ہے ۔وزیر انصاف حسن بن لادی نال حسن ال مہندی نے   سرکاری خبر ایجنسی کیو این اے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں تنظیم اسلامی کانفرنس کے استنبول میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامئیے پر مسرت کاا ظہار کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں  صدر ٹرمپ کے القدس فیصلے  کے خلاف حکمت عملی کا تعین کیا گیا ہے۔   اختتامی  اعلامئیہ مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  کابینہ کے  اجلاس میں   امریکہ کیطرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف صدر رجب طیب ایردوان کی کوششوں سے تنظیم اسلامی کانفرنس کے اجلاس میں مسلم ممالک نےمشترکہ موقف کا اظہار کیا ہےجس کی وجہ سے ان کی از حد  تعریف کی گئی ہے ۔

 انھوں نے امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی  القدس سے متعلق قرارداد کا ویٹو کرنے پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  صدر ٹرمپ نے   6 دسمبر کو  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی طرف سے 1980 میں  قبول کردہ   قرار داد  نمبر 478  جس میں   اسرائیل کی طرف سے  القدس  پر قبضہ کرتے ہوئے اسے دارالحکومت بنانے  کےاعلان کو  غیر معتبر قرار دیا گیا ہے  کے باوجود  القدس کو سرکاری طور پر اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کو القدس منتقل کرنے کا  اعلان کیا  تھا۔



متعللقہ خبریں