ہماری سلامتی حکمت عملی "واحد ملت، واحد پرچم  اور واحد وطن" ہے: صدر ایردوان

جو بھی ہماری حکومت کو توڑنے یا متوازی حکومتیں  قائم کرنے کی کوشش کرے گا وہ سمجھ لے کہ اصل میں وہ ہماری حکمت عملی کی قدیم دیواروں کے ساتھ سر ٹکرا رہا ہے: صدر ایردوان

872474
ہماری سلامتی حکمت عملی "واحد ملت، واحد پرچم  اور واحد وطن" ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی سلامتی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سلامتی حکمت عملی "واحد ملت، واحد پرچم  اور واحد وطن" ہے۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں کونسلروں کے ساتھ ملاقات میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری حکومت کو توڑنے یا متوازی حکومتیں  قائم کرنے کی کوشش کرے گا وہ سمجھ لے کہ اصل میں وہ ہماری حکمت عملی کی قدیم دیواروں کے ساتھ سر ٹکرا رہا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک روز قبل اعلان کردہ سلامتی حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے  کہ "ترکی کے حوالے سے ہم اپنی حکمت عملی کو یوں بیان کر سکتے ہیں "واحد ملت ، واحد پرچم اور واحد وطن" ہماری سلامتی حکمت عملی یہی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ملت کے اخوت ،  بھائی چارے  اور مساوات پر نگاہیں لگانا ہماری حکمت عملی پر حملے کا مفہوم رکھتا ہے۔

ہمارے پرچم، اذان ، شہدا اور غازیوں کی امانت شمار ہونے والی اقدار کی توہین ہماری حکمت عملی کی خلاف ورزی شمار ہو گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے وطن کے کسی ایک پتھر کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش  ہماری ریڈ لائن کو عبور کرنے کا مفہوم رکھے گی۔



متعللقہ خبریں