اگر اقوام متحدہ القدس کے معاملے میں ضروری کاروائی نہیں کرتی تو ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے
ہم آخر تک حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے اور ظلم کی نشاندہی کرتے رہیں گے، ہم وہ دن نہیں بھولے جب دنیا بھر سے بُرے مناظر کو ترکی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نشر کیا جاتا رہا ہے: صدر ایردوان
![اگر اقوام متحدہ القدس کے معاملے میں ضروری کاروائی نہیں کرتی تو ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3738/9ae9/65cc/5a360b77e153f.jpg?time=1719023053)
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ القدس کے معاملے میں ضروری کاروائی نہیں کرتی تو ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے۔
صدر ایردوان نے یالووا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے معاملے میں جو ضروری ہے وہ آپ کو کرنا ہو گا لیکن اگر آپ نہیں کرتے تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ضروری کاروائی کے لئے ہم خود متعلقہ حکام پر دباو ڈالیں گے۔
انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی زیر حراست 14 سالہ فلسطینی بچے فیوضی الجندی کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ اس بچے کی آنکھیں بندھی ہوئی ہیں اور منہ اور ناک سے خون بہہ رہا ہے اور اسے 20 دہشت گرد اسرائیلی فوجی گھسیٹتے ہوئے لے کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا یہی نہیں بلکہ ڈاون سینڈروم بچوں پر بھی ظلم وتشدد کیا جا رہا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم آخر تک حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے گے اور ظلم کی نشاندہی کرتے رہیں گے، ہم وہ دن نہیں بھولے جب دنیا بھر سے بُرے مناظر کو ترکی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نشر کیا جاتا رہا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اگر کہتے ہیں کہ دنیا پانچ سے بڑی ہے تو یہ صرف ترکی کے لئے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم پر موجود 196 ممالک کی بہتری کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ہماری یہ آواز ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ مضبوط ہو گی اور ہم آخر تک اس معاملے پر آواز اٹھانا جاری رکھیں گے۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719023053)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
![صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/cb09/0bb8/be30/667528251ad6f.jpg?time=1719023053)
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی