ترک مسلح افواج کے آپریشنز کا سلسلہ جاری

دہشت گردوں کے 63 مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں،  غاروں اور اسلحہ کے گوداموں کو ناقابل استعمال بنا دیا گیا ہے  اور 27 دستی ساخت کے  دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا  گیا ہے

869560
ترک مسلح افواج کے آپریشنز کا سلسلہ جاری

دہشت  گردی کے خلاف کاروائیوں کے دائرہ کار میں 8 تا 14 دسمبر  ہونے والے آپریشنز میں 39 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔

مسلح افواج کے  ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ترک مسلح افواج کے ملک و قوم کیس لامتی کے لیے  ملک گیر آپریشز کا سلسلہ   جاری ہے۔ ا س دائرہ کار میں  مختلف شہروں اور مضافات میں  فوج نے کاروائیاں کی ہیں۔

اس دوران دہشت گردوں کے 63 مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں،  غاروں اور اسلحہ کے گوداموں کو ناقابل استعمال بنا دیا گیا ہے  اور 27 دستی ساخت کے  دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا  گیا ہے۔

علاوہ ازیں 112  کلو گرام منشیات، 1 لاکھ   سگریٹوں کے   پیکٹ اور ایندھن کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں