امریکی اور عراقی اعلی فوجی قیادت انقرہ میں

جنرل آقار  کی میزبانی میں   یہ اجلاس  14 دسمبر کو  منعقد ہو گا  جس میں زیادہ تر سیکورٹی کے معاملات زیر غور آئیں  گے

866341
امریکی اور عراقی اعلی فوجی قیادت انقرہ میں

مسلح  افواج کے سربراہ جنرل خلوصی  آقار ، بروز  جمعرات عراقی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عثمان غنیمی، امریکہ کی یورپی قوتوں کے کمانڈر جنرل کرٹس اسکی پاروتی اور امریکی  سینٹ کوم  کے کمانڈر  جنرل جوزف ایل ووٹل    کی  انقرہ میں میزبانی کریں گے۔

چیف آف جنرل  اسٹاف کے ہیڈ کوارٹر کی ویب سائٹ   کے ذریعے  جاری کردہ اعلان کے مطابق  جنرل آقار  کی میزبانی میں   یہ اجلاس  14 دسمبر کو  منعقد ہو گا  جس میں زیادہ تر سیکورٹی کے معاملات زیر غور آئیں  گے۔

سینٹ کوم کے ترجمان  کرنل  جان تھامس نے  اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ  جوزف ووٹل اور کرٹس    ترک حکام سے  مذاکرات کی غرض سے  اس ہفتے کے اندر انقرہ کا دورہ کریں گے۔   تا ہم انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات  فراہم نہیں کی تھیں۔



متعللقہ خبریں