ترکی  کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے: ترک ڈپٹی اسپیکر

ترکی کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  احمد آئدن  نے اس موقع پر کہا کہ   کشمیری عوام کے ساتھ ترکی کے بڑے دوستانہ مراسم ہیں  اور اس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ کے وفد  کے ترکی کی قومی اسمبلی کے دورے   کو بڑی اہمیت دیتے ہیں

865840
ترکی  کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے: ترک ڈپٹی اسپیکر

ترکی  کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  ترکی کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  احمد آئدن  نے آزاد جموں کشمیر  کی  پارلیمنٹ   کے اسپیکر  احمد شاہ اور ان کے وفد کو شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کیا۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  احمد آئدن  نے اس موقع پر کہا کہ   کشمیری عوام کے ساتھ ترکی کے بڑے دوستانہ مراسم ہیں  اور اس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ کے وفد  کے ترکی کی قومی اسمبلی کے دورے   کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر  کا مسئلہ   سیاسی  مسئلے کے ساتھ ساتھ انسانی مسئلے کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے جاری اس مسئلے   کی وجہ سے خطے میں کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور علاقے  کی  سیکورٹی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق  اور آزادی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔  

اس موقع پر  آزاد جمو کشمیر  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر   شاہ غلام   قادر نے  وہ ترک عوام اور کشمیری عوام  کو برادر عوام سمجھتے ہیں ۔ ترکی نے ہمیشہ ہی  کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر  ترک  کشمیر پارلیمنٹرین دوستانہ گروپ قائم کرنے کی بھی درخواست کی۔  



متعللقہ خبریں