پوتن ترکی آ رہے ہیں، امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت متوقع

ایردوان ۔ پوتن مذاکرات میں امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفتوں پر  غور کیا جائے گا

865482
پوتن ترکی آ رہے ہیں، امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت متوقع

روس کے صدر ولادی میر پوتن سرکاری دورے پر آج 11 دسمبر بروز سوموار ترکی کے سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لا رہے ہیں۔

ترکی میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مذاکرات میں اہم گلوبل موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

مزید برآں مذاکرات میں امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفتوں پر  غور کیا جائے گا۔

دونوں رہنما توانائی کے مشترکہ منصوبوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے متعلقہ موضوعات پر بھی بات چیت کریں گے۔



متعللقہ خبریں