القدس ہمارا قبلہ اوّل ہے، ترکی اور صدر ایردوان پر حملے سے پہلے اسرائیل اپنے اعمال کا حساب دے

بین الاقوامی قانونی حقوق کو بالائے طاق رکھنے ، فلسطینی زمین پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی منظّم شکل میں خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کو ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے اعمال کا حساب دینا چاہیے: قالن

865441
القدس ہمارا قبلہ اوّل ہے، ترکی اور صدر ایردوان پر حملے سے پہلے اسرائیل اپنے اعمال کا حساب دے

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ" ہم ،  جمہوریہ ترکی  اور ترکی کے صدر کے بارے میں بیانات کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتان یاہو کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں"۔

ابراہیم قالن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قانونی حقوق کو بالائے طاق رکھنے ، فلسطینی زمین پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی منظّم شکل میں خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کو ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے اعمال کا حساب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ہزاروں معصوم فلسطینیوں کو قتل کرنے والی اور فلسطینی زمین کو کھلے قید خانے میں تبدیل کرنے والی ذہنیت کا اپنے احساس جرم سے بچنے کے لئے کیا گیا  دعوی اتنی اہمیت نہیں رکھتا کہ اسے سنجیدگی سے لیا جائے۔

قالن نے کہا کہ القدس ہمارا قبلہ اوّل ہے ،  جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایک فیصلے سے اسے قابض حکومت کا دارالحکومت  بنا لیں گے وہ ایک وہم کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام کو چاہیے کہ وہ  ہمارے ملک اور ہمارے لیڈر پر حملے کرنے کی بجائے  فلسطینی زمین پر قبضے کو ختم کریں۔ جمہوریہ ترکی باقی دنیا کی طرح فلسطین  میں بھی حق، قانون اور مظلوم کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں