داعش مخالف جنگ میں فتح پر ترکی سے عراق کا تہنیتی پیغام

ترکی ، داعش  کے خلاف جنگ کی  طرح   داعش  کے بعد کے دور میں بھی ہر شعبے میں عراقی حکومت کے ساتھ تعاون   کو جاری  رکھے گ

865439
داعش مخالف جنگ میں فتح پر ترکی سے عراق کا تہنیتی پیغام

ترکی نے دہشت گرد تنظیم داعش کے  خلاف  جنگ  میں کامیابی پر عراق کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دفتر خارجہ سے  جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں   داعش مخالف جنگ میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے عراقی شہریوں کے  لیے دعائے مغفرت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مندرجہ ذیل  الفاظ کو جگہ دی گئی ہے۔

"ہم داعش  مخالف   جنگ میں    عراق کی قطعی کامیابی  پر  حد درجے ممنون  ہیں اور حکومت عراق  کو  مبارکباد پیش کرتے ہیں،  اس  اہم   جنگ میں   ہلاک شدگا ن کے  اہل  خانہ اور عراقی عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔"

آئندہ کے  سلسلے میں   نجات دہندہ علاقوں کی نشاطِ نو، عراقی اداروں کو مضبوط بنانے اور عراقی   بھائیوں کے درمیان  قومی مصالحت کے قیام    کے   لیے  مصمم  اقدامات  اٹھانے  ہوں گے۔ اس  حوالے سے   سر انجام دیے جانے والےامور میں  ملک کے تمام تر حلقوں   پر محیط  کسی مفاہمت کو  عملی  جامہ پہنایا جانا حد درجے اہم ہے۔

اعلامیہ میں  مزید واضح کیا گیا ہے کہ ترکی ، داعش  کے خلاف جنگ کی  طرح   داعش  کے بعد کے دور میں بھی ہر شعبے میں عراقی حکومت کے ساتھ تعاون   کو جاری  رکھے گا۔

واضح  رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی  نے کل  اعلان ِ فتح کرتے ہوئے  کل  دارالحکومت بغداد میں  ایک مارچ  پاسٹ تقریب کا اہتمام کیا تھا۔



متعللقہ خبریں