ترکی: ہم مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فورسز کے انتہائی طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں

فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں4 افراد  کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے اور ہم، مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فورسز کے شدید طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ

864988
ترکی: ہم مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فورسز کے انتہائی طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں

ترکی نے القدس میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز  کے شدید طاقت کا استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان  میں کہا گیا ہے کہ  القدس کی حیثیت  سے متعلق  جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی قوانین  اور  اقوام متحدہ کے تمام متعلقہ فیصلوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بیان کے نتیجے میں  مقبوضہ فلسطین میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز انتہائی طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں4 افراد  کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے اور ہم، مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فورسز کے شدید طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔  



متعللقہ خبریں