امریکہ کا فیصلہ فلسطینی حکومت کے قیام کی کوششوں کی جڑ کاٹ دے گا: یلدرم

امریکہ کا، اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے یا  پھر اس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا، پلان  ایک غیر قانونی فیصلہ ہو گا: وزیر اعظم بن علی یلدرم

862186
امریکہ کا فیصلہ فلسطینی حکومت کے قیام کی کوششوں کی جڑ کاٹ دے گا: یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکہ کا، اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے یا  پھر اس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا، پلان  ایک غیر قانونی فیصلہ ہو گا۔

بن علی یلدرم نے اپنے جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم لی ناک یون کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یروشلم اسلام، عیسائیت اور صیہونیت  کے لئے ایک مقدس مقام ہے۔ نتیجتاً یہاں کسی بھی قسم کی ہنگامی تبدیلی نہ صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری فلسطینی حکومت کے قیام کی کوششوں کو ختم کر دے گی بلکہ ایک نئی بین الادیان  جھڑپ کا بھی سبب بنے گی۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ امریکہ کا اپنے سفارت خانے کا یروشلم منتقل کرنا یا اس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا صرف غیر قانونی ہی نہیں ہو گا بلکہ علاقے میں موجود مسائل کو بھی ایک گورکھ دھندے میں تبدیل کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ تصحیح کی مہلت ہونے کے باوجود اگر امریکہ کے صدر کوئی بیان جاری نہیں کرتے تو یہ چیز علاقائی اور عالمی امن کے حوالے سے نزاعی اہمیت کی حامل ہو گی۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی پورے عالم اسلام کے ہمراہ ماضی کہ طرح اب بھی اور آنے والے دنوں میں بھی فلسطینیوں  کے جائز مطالبے   میں ان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں