وزیر اعظم یلدرم کی شہداء کے قبرستان میں حاضری

وزیر اعظم یلدرم نے بوسان میں اپنی مصروفیات کے آغاز میں جنگ کوریا کی یاد میں اقوام متحدہ کی طرف سے تعمیر کروائے گئے اقوام متحدہ یادگاری قبرستان  میں ترکوں کے قبرستان میں حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا کی

861429
وزیر اعظم یلدرم کی شہداء کے قبرستان میں حاضری

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم دو روزہ سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم اپنی اہلیہ سمیحہ یلدرم کے ہمراہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 پر ملک کے جنوب مشرقی بندرگاہ والے شہر بوسان  پہنچے۔

گِم ہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بوسان کی مقامی انتظامیہ کے خارجہ تعلقات کے سفیر ہونگ سنگ ہوا، سیول میں ترکی کے سفیر آرسلان خاقان اوقچال ، بوسان میں ترکی کے اعزازی قونصل جنرل پارک سا اِک اور سفارت خانے کے اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم یلدرم نے بوسان میں اپنی مصروفیات کے آغاز میں جنگ کوریا کی یاد میں اقوام متحدہ کی طرف سے تعمیر کروائے گئے اقوام متحدہ یادگاری قبرستان  میں ترکوں کے قبرستان میں حاضری دی۔

وزیر اعظم نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور تقریب کے دوران قرآن خوانی بھی کی گئی۔

وزیر اعظم نے جنگ کوریا کی یادگاری دیوار پر بھی حاضری دی کہ جس پر  اقوام متحدہ کی کثیر الملل فورسز  سے منسلک 40 ہزار 896 فوجیوں  کے نام درج ہیں۔

بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کے یادگاری قبرستان سے منسلک دفتر میں گئے اور یادگاری رجسٹر پر دستخط کئے، اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے کہا کہ ہم، جنگ کوریا میں آزادی اور جمہوریت کے لئے قربانی کی داستانیں رقم کر کے ترکی اور کوریا کے عوام کے درمیان بے مثال دوستی  کو ابدیت بخشنے والے شہدا کے ممنون احسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کوریا کے دوران ترک فوجیوں نے نہ صرف جسارت و جرات مندی کا مظاہرہ کیا بلکہ کورین عوام کو تعلیم، صحت اور خوراک  کی خدمات فراہم کر کے  اپنا نام تاریخ میں رقم کر دیا ہے۔

قبرستان میں حاضری کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں وزیر اعظم یلدرم نے کہا ہے کہ جنگ کوریا میں ترکی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

شہر میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم  سیول تشریف لے جائیں گے جہاں وہ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم لی نیک یون کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائی اِن بھی وزیر اعظم یلدرم کے ساتھ ملاقات کریں گے علاوہ ازیں  قومی اسمبلی کے اسپیکر چنگ سے کیون کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ سیاسی ، اقتصادی ، تجارتی ، ثقافتی  شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ، غیر منّظم مہاجرت کے مسئلےاور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیر اعظم یلدرم کوریا کی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی منتظمین کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔

دنوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغاز کی 60 ویں سالانہ یاد کے موقع پر کئے جانے کی وجہ سے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں