دہشتگرد تنظیموں کی پشت سہلانے والے شرمندگی کے سمندر میں ڈوب مریں گے: صدر ایردوان

دہشت گردوں کو ہزاروں ٹرالر اسلحہ اور ایمونیشن دینے والوں کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہو گا جب اس اسلحے کا رُخ ان کی طرف مُڑ جائے گا: صدر ایردوان

860241
دہشتگرد تنظیموں کی پشت سہلانے والے شرمندگی کے سمندر میں ڈوب مریں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کی پشت سہلانے والے شرمندگی کے سمندر میں ڈوب مریں گے۔

انہوں نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اعیدر ضلعی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جد وجہد پورے عزم کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحے، موت، تکالیف اور دھمکیوں پر کھیلے جانے والے تمام کھیلوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم پر قاتلوں کے ریوڑ چھوڑ کر ہمیں مغلوب کر سکیں گے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہزاروں ٹرالر اسلحہ اور ایمونیشن دینے والوں کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہو گا جب اس اسلحے کا رُخ ان کی طرف مُڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہ یہ اسلحہ ترکوں کو مار رہا ہے یا کردوں کو، سنّیوں کو قتل کر رہا ہے یا عربوں کو۔ یہ خوبصورت ترین شہروں کے کھنڈروں میں تبدیل ہونے  پر خوش ہوتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ تاریخ سے عبرت حاصل نہ کی جائے تو وہ خود کو دہراتی ہے۔ ہمارے علاقے  میں کرائے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کئے گئے قتل کے واقعات کی وجہ سے قاتلوں کی پیٹھ سہلانے والے شرمندگی کے سمندر میں ڈوب مریں گے۔



متعللقہ خبریں