دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی بالا دستی قائم ہے، وزیر اعظم ترکی

ترک قومی کے اتحاد و یکجہتی کو ختم کرنے کے درپے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکی نے اہم سطح کی کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور عنقریب ملک سے ان کا صفایا کر دیا جائیگا

859207
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی بالا دستی قائم ہے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ  میں  کنٹرول اور بالا   تری  حکومت ِ ترکی کو حاصل ہے۔

وزیر اعظم نے انقرہ میں جنڈارمیری قوتوں کے ہیڈ کوارٹر سے اپنے خطاب میں کہا  PKK  ترک قومی کے اتحاد و یکجہتی کو ختم کرنے کی درپے ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جس کے خلاف جنگ نے حالیہ چند برسوں میں کسی مثالی   جنگ کی  حیثیت اختیار کر لی ہے۔

PKK کے پاس  اب  اپنی کمر کو سیدھا کرنے  کا موقع موجود نہ ہونے پر زور دینے والے یلدرم نے بتایا کہ اس تنظیم کی ا ندرون ِ  ملک  دہشت گرد کاروائیوں کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے میں اب   بہت کم وقت باقی بچا ہے۔

دیگر دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بھی نبرد آزما ہونے کا  ذکر کرنے  والے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ "ہم نے ترکی کی سرحدوں  میں داخل ہونے کی کوشش  کرنے والے 50 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو    واپس بھیج دیا  ہے۔ اس کے  علاوہ داعش سے منسلک 5 ہزار دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیم فیتو کا بھی ذکر چھیڑتے ہوئے کہا کہ فیتو   عالمی طاقتوں کی کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے اور یہ  ان کے اہداف کو پورا کرنے کے  ہر  نیچ حرکت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔  یہ بھائی بھائی کے درمیان دشمنی اور نفاق کے بیج بو  رہی ہے۔  کئی ایک ملکوں کا اس تنظیم سے رابطہ اور تعاون قائم ہونے کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ   ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کٹھن ہو گی  اور  اسی شعور کے ساتھ ہم ان سے نبرد ِآزما ہیں۔



متعللقہ خبریں