ترکی نے تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی :۔صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے ایران کیساتھ تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔

858703
ترکی نے تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی  :۔صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے ایران کیساتھ تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔

 انھوں نے اق پارٹی کے پارلیمانی نمائندوں کیساتھ   ملاقات کی ۔ اس موقع پر  وزیر اعظم بن علی یلدرم بھی موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ایران پر پابندیوں سے متعلق کوئی فیصلہ موجود نہیں ہے ۔ امریکہ  نے یکطرفہ طور پر شروع کی جانے والی پابندیوں کے دائرہ کار میں امریکہ میں موجود  ایران نواز ترک شہری رضا ضراب کے مقدمہ چلا رکھا ہے ۔ اس مقدمے پر اظہار خیال کرتے ہوئے  انھوں  نے کہا کہ  مقدمے کا فیصلہ جو بھی ہو ہم نے درست قدم اٹھائے ہیں۔  ہم نے پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے  اور امریکہ کیساتھ اس موضوع سے متعلق کوئی وعدہ بھی نہیں کیا ہے ۔   دنیا امریکہ سے عبارت نہیں ہے۔ ہمارے ایران کیساتھ تجارتی اور توانائی کے شعبے میں روابط موجود ہیں ۔

سعادت پارٹی کے چیرمین  تمیل قارا ملا اولو نے بھی ضراب مقدمے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا   یہ مقدمہ ترکی کے خلاف  واضح موقف کی حیثیت رکھتا ہے  ۔ وطن پارٹی کے  سیکریٹری جنرل عتکو ریحان نے بھی امریکہ میں جاری مقدمے کے بارے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وطن پارٹی حکومت ترکی کے ساتھ ہے ۔



متعللقہ خبریں