سائبر سیکورٹی قومی سیکورٹی کے مترادف ہے، ترک وزیر اعظم

ہمیں قطعی طور پر مقامی سافٹ ویئر  پلیٹ فارم کا مالک بننا ہو گا

857734
سائبر سیکورٹی قومی سیکورٹی کے مترادف ہے، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ سائبر  سیکورٹی  قومی سلامتی کے مترادف ہے۔

جناب  یلدرم نے "نیتاش   گولڈن جوبلی سرگرمیاں" نامی ایک پروگرام سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " ہمیں چاہیے کہ ہم سائبر سیکورٹی  اقدامات اور  ذاتی معلومات  کو راز میں  رکھنے کا موقع فراہم کرنے والے  اقداما ت کو بلا تاخیر کے اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ  چیز قوم سلامتی کے   لیے  ایک اہم اور نا گزیر عنصر کی ماہیت  رکھتی ہے۔  کیونکہ  سائبر  سیکورٹی  اب  قومی سلامتی کی ماہیت  اختیار کر چکی ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ "سن 2023 کے اہداف  کے حصول کے لیے اقتصادی ترقی کا حصول  شرطیہ ہے۔ ہمیں  زیادہ تر    معلومات اور آئی ٹی  کے  شعبوں میں  توجہ دینی ہو گی۔"

جناب یلدرم  کا کہنا تھا کہ ہماری  اس حوالے سے اولیت  مقامی ٹیکنالوجی    سے پائے کی مصنوعات تیار کرنا ہے۔

مقامی سافٹ ویئرز کی اہمیت کی جانب اشارہ  کرنے والے وزیر اعظم نے  کہا کہ"ہمیں قطعی طور پر مقامی سافٹ ویئر  پلیٹ فارم کا مالک بننا ہو گا۔ اگر ہم اس میں کامیاب نہ ہو سکے تو پھر  حقیقی معنوں میں ٹیکنالوجی  کی دوڑ میں  پیچھے رہ جائینگے اور  اپنی  ملکی خفیہ معلومات کو صیغہ راز میں نہیں رکھ سکیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں