ٹرمپ سے پہلی بار دو طرفہ تعلقات پر اہم سطح کی بات چیت ہوئی ہے، صدر ایردوان

ترکی نے  قابل ِ تجدید توانائی کے وسائل سے بجلی  کی پیداوار میں  32 فیصد کی شرح سے جرمنی ،  چین،  روس اور جاپان جیسے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

856799
ٹرمپ سے پہلی بار دو طرفہ تعلقات پر اہم سطح کی بات چیت ہوئی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ بروز جمعہ   ٹیلی فونک بات چیت ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سے اس ہفتے بھی دوبارہ رابطہ  ہو سکتا ہے۔

صدر  رجب    نے  اپنی  سیاسی جماعت کے پارلیمانی  گروپ  سے اجلاس   میں ایجنڈے سے متعلق  اعلانات کیے۔

انہوں نے کہا کہ بروز جمعہ   ہونے والی  بات چیت میں  دہشت گرد تنظیم  PKK  کی  شام میں شاخ  پی وائے ڈی  /وائے پی جی  کو اسلحہ کی امداد فراہم کرتے ہوئے   غلطی  کرنے  کا اعتراف  کیا  ہے۔  اسی معاملے پر دوران ہفتہ  دوبارہ  بات  چیت   ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں  امریکی صدر  جناب ٹرمپ کے ساتھ  طویل عرصے کے بعد پہلی بار امریکہ۔ ترکی تعلقات  پر  مشترکہ  بنیادوں  کا تعین    ہوا ہے۔ ہم نے  ٹرمپ  کے ساتھ  وائے پی جی  سے لیکر فیتو تک  کئی معاملات پر بات چیت کی ہے ، جن  پر   دوبارہ بات  ہو گی۔

روسی شہر سوچی میں 22 نومبر کو ترکی ، روس اور ایران کے درمیان سربراہی اجلاس  میں  انتہائی اہم معاملات پر   غور  کیے جانے کی وضاحت کرنے والے  ایردوان نے بتایا کہ  اس دوران ہمارے خطے کے مستقبل کے حوالے سے  صلاح مشور ہ کیا گیا ہے۔ تینوں ملکوں کے درمیان مفاہمت  کا قیام ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ انہوں نے  گزشتہ دنوں بجلی پیدا کرنےو الی ایک تنصیب کا افتتاح کیا ہے ، ترکی نے  قابل ِ تجدید توانائی کے وسائل سے بجلی  کی پیداوار میں  32 فیصد کی شرح سے جرمنی ،  چین،  روس اور جاپان جیسے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں