ٹیکنالوجی کو دنیا  کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کو دنیا  کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔

855953
ٹیکنالوجی کو دنیا  کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کو دنیا  کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے استنبول میں منعقدہ  بین الاقوامی   ٹیکنالوجی   کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا علم  اور علم کے منبع کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔اس لحاظ سے ہم ٹیکنوفوبک انسان نہیں ہیں  ۔ہم ٹیکنالوجی اور علم کے استعمال کے مقاصد اور انسانوں کی زندگی سے تعلق  کو سامنے رکھتے ہیں ۔ دوستانہ اور مخلصانہ گفتگو کی جگہ اب  سوشل میڈیا نے لے لی ہے ۔ زندگی کو آ سان بنانے والی ٹیکنالوجی  انسانوں کو دن بدن  زندگی سے دور  لے جا  رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی سے مہلک ہتھیار تیار ہوئے ہیں ۔ ایٹم بم کی طرح ایٹم بم تیار کرنےوالوں اور انھیں  معصوم انسانوں کو  ہدف بنانے والے انسانوں کی ذہنیت خطرناک ہے ۔  مسلمانوں  کی  ایٹمی میزائل اور مہلک ہتھیار بنانے  کی رہبری نہ کرنے کی وجہ پسماندگی نہیں ہے  بلکہ اس قسم کی  مہلک ٹیکنالوجی مسلمانوں کی طرز  سوچ  اور انسانیت   کے خلاف ہے۔  مسلمان ٹیکنالوجی اور علم کے حصول کے خلاف نہیں ہیں ۔ ٹیکنالوجی کو دنیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے نہیں بلکہ انسانوں  کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں