ترکی میں سستے داموں غیر ملکیوں کو گھروں کی فروخت

ترکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک  پر کشش اور با اعتماد منڈی ہے، جس  کا مظاہرہ اعداد و شمار سے ہوتا ہے

853983
ترکی میں سستے داموں غیر ملکیوں کو گھروں کی فروخت

غیرملکیوں کو گھروں کی فروخت  پر  ماہ  اکتوبر میں 2 ہزار 677  کی تعداد کے ساتھ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ  کے مقابلے  میں 70٫9 فیصد کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ  اعداد و شمار جنوری 2013 کے بعد  ماہانہ کے اعتبار سے بلند  ترین     ہیں۔

ترکی محکمہ شماریات کی جانب سے اعلان کردہ غیر ملکیوں کو گھروں  کی فروخت کے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ برس کے  پہلے دس ماہ میں 14 ہزار 776  ہونے والی  یہ تعداد  امسال  17 ہزار 918 تک بڑھ گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سال کے باقی ماندہ دو ماہ  میں بھی  اس تعداد میں   اضافہ متوقع ہے۔

اوز یورت لار  ہولڈنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  تامیر اوز یورت  کا کہنا ہے کہ  خلیجی علاقے میں امن وامان کے  ماحول  میں  بگاڑ آنے  کے باعث  ترکی میں  دلچسپی  میں اضافہ ہوا ہے۔

ترکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک  پر کشش اور با اعتماد منڈی ہے، جس  کا مظاہرہ اعداد و شمار سے ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں