امریکی صدر ٹرمپ، صدر ترکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے

میں آج صدر رجب طیب ایردوان سے   ورثے میں ملنے والے مشرق وسطی کے مسائل کے حل کے معاملے پر  بات چیت  کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

854568
امریکی صدر ٹرمپ، صدر ترکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے

صدر امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ وہ آج شام صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹویٹر کے ذریعے ایک اعلان جاری کرنے والے ٹرمپ نے اپنے  پیغام  میں لکھا ہے کہ"  میں آج صدر رجب طیب ایردوان سے   ورثے میں ملنے والے مشرق وسطی کے مسائل کے حل کے معاملے پر  بات چیت  کروں گا۔"

ڈھکے چھپے الفاظ میں سابق صدر باراک اوباما کی مشرق وسطی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی صدر  کا کہنا ہے کہ "مشرق وسطی میں ہماری   مداخلت شروع سے ہی  ایک خطا تھی  جو کہ  کئی ٹریلین ڈالر  اور کئی جانوں کے نقصان کا  موجب بنی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں