صدر ایردوان صدر ولادیمر پوتن کی دعوت پر روس پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان صدر ولادیمر پوتن کی دعوت پر روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

852733
صدر ایردوان صدر ولادیمر پوتن کی دعوت پر روس  پہنچ گئے

 

صدر رجب طیب ایردوان صدر ولادیمر پوتن کی دعوت پر روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

ان کے ہمراہی وفد میں انکی اہلیہ امینہ ایردوان ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  اور توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک موجود ہیں ۔ وہ سوچی میں ایران کے صدر حسن روحانی کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔ سوچی  اجلاس  کے ایجنڈے کےاہم ترین موضوع کا تعلق شام کی صورتحال سے ہے ۔ سوچی میں ہونے والے اس سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شام اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

تینوں سربراہان  اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔  بعد میں صدر ایردوان صدر پوتن کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔

 یاد رہے کہ صدر ایردوان  حالیہ ایک برس میں چھٹی بار صدر پوتن  سے ملاقات  کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں