مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار رو س کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے رو س کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

851632
مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار رو س کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے رو س کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

وہ روس کے شہر سوچی میں روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل والیری گیراسیموف اور ایران کی مسلح افواج کے سربراہ  محمد باقری کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

صدر رجب طیب ایردوان بھی کل روس کے صدر ولادیمر پوتن اور ایران کے صدر حسن روحانی کیساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں شام  اور علاقائی صورتحال  کا جائزہ لیا جائے گا ۔ شام کی خانہ جنگی کو ختم کروانے کے لیے آستانہ مذاکرات کے دائرہ کار میں  شام کے طرفین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی غرض سے  ہونے والے اجلاس کو دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو بھی مدعو کرنے کے خلاف ترکی کے رد عمل کے نتیجے میں ملتوی کر دیا گیا تھا ۔

متعللقہ خبریں