ترک،روسی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،سوچی اجلاس کے ایجنڈے پرغور

گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں  روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف،  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ایرانی  ہم منصب  محمد جواد ظریف  نے سوچی میں ہونے والے صدارتی  اجلاس  کے ایجنڈے  پر غور کیا

850675
ترک،روسی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،سوچی اجلاس کے ایجنڈے پرغور

روسی، ترک اور ایرانی وزرائے خارجہ کی خصوصی ملاقات  ترک شہر انطالیہ میں ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں  روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف،  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ایرانی  ہم منصب  محمد جواد ظریف  نے سوچی میں ہونے والے صدارتی  اجلاس  کے ایجنڈے  پر غور کیا ۔

ملاقات میں تینوں رہنماوں نے  شام میں پُرتشدد حالات میں کمی اور انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی صورت حال کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کی ۔

 واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کی میزبانی میں اُن کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان اور ایرانی صدر حسن روحانی سوچی میں22 نومبر  کو   منعقد ہونے والے  اجلاس میں شریک ہوں گے۔



متعللقہ خبریں