سوچی اجلاس میں شام کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا :۔ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہےکہ  روس کےصدر ولادیمر پوتن،ایران کے صدر حسن  روحانی اور صدر رجب طیب ا یردوان کے درمیان سوچی میں ہونے والے اجلاس میں شام کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

849139

انھوں نےروس کےصدر ولادیمر پوتن ایران کے صدر حسن  روحانی اور صدر رجب طیب   ایردوان کے درمیان سوچی میں22 نومبر کوہونے والے  سربراہی اجلاس  کے بارے میں جاری تحریری اعلان میں بتایا کہ اجلاس میں آستانہ اجلاس کے فیصلوں کی رو  سے  شام میں تشدد میں کمی کرنے  ، امن کے قیام  اور بحران کے خاتمے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، اجلاس میں انسانی امداد کی فراہمی  اور  اقوام متحدہ کے  شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے  سے متعلق  قرار داد نمبر 2254    کے دائرہ کار میں جنیوا عمل کے تین ضمانتی ممالک  کی طرف سے   فراہم کردہ امداد کے موضوع پر بھی غور کیا جائےگا ۔

متعللقہ خبریں