صدر رجب طیب ایردوان ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ روس جا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان جنھوں نے گزشتہ ہفتے روس کا دورہ کیا تھا صدر پوتن سے ملاقات کرنے دوبارہ 22 نومبر کو روس کے دورے پر تشریف  لے جا رہے ہیں ۔

848878

ایک سال کے اندر اندر وہ چھٹی بار  صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات کر رہے ہیں ۔ وہ سوچی میں  ترکی، روس اور ایران  کیطرف سے  شام کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں شام کی حالیہ صورتحال  کا جائزہ لیا جائے گا ۔

  ترکی نے اس سے قبل دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کو بھی شامی عوامی کانگریس میں شرکت کی دعوت دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔  جس کے بعد اس کانگریس کو ملتوی کر دیا گیا تھا ۔  سوچی اجلاس میں  اس کانگریس کے موضوعات کا بھی جائزہ لینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعللقہ خبریں