قطری عوام ہمارے بھائی ہیں اوران کی مدد ہمارا فرض ہے:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے  قطر میں ترک فوجی اڈے کے دورے کے دوران خطاب میں کہا کہ قطر کی عوام اور حکومت آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائے گی جن کی مدد کرنا  ایک دیگر بھائی کی مدد کرنے کے برابر ہے

848509
قطری عوام ہمارے بھائی ہیں اوران کی مدد ہمارا فرض ہے:صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے  قطر میں   وہاں    متعین ترک فوجی اڈے کا دورہ کیا ۔

  فوجی افسران  سے خطاب کرتےہوئے صدر نے کہا کہ   قوم    کو آپ پر فخر ہے اور میں ان کا سلام  اور ان کی دعائیں لے کر یہاں آیا ہوں ۔ آپ کا فرض ہے کہ  جہاں بھی فرض نبھائیں  تو اپنے ملکی و شخصی وقار،فرض شناسی ،عظمت اور  عوامی خدمت    کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔

یاد رکھیں  ترک  فوجی      عظمت و شجاعت   کی علامت ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ قطر کی عوام   اور حکومت آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائے گی  اور   یہاں آپ کو مکمل اپنائیت کا احساس ہوگا  ۔ قطر   ی عوا م کی مدد کرنا  ایک دیگر بھائی کی مدد کرنے کے برابر ہے ۔

 اپنے  خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ    میں آخر میں  حکومت قطر کا بھی تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے بہادر سپاہیوں کو   اپنے ملک میں ہر طرح کی سہولیات سے نوازا ہے  اور میں دعا گو  ہوں کہ   رب العزت  تمام اقوام مسلمہ کو  بھائی  چارگی کے ان ٹوٹ رشتوں میں   باندھتے ہوئے آپسی اختلافات اور رنجشوں کو رفع کرنے میں ہماری رہنمائی کرے۔

 



متعللقہ خبریں