بعض طاقتیں ترکی کے خلاف نئی چالیں چل رہی ہیں: وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی کیساتھ چالیں چلنے والی  بعض طاقتیں اپنے گھناؤنے عزائم کو پورا  کرنےمیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی ۔

848933

انھوں نے ایوان تجارت میں ریلوے ٹریفک کی سلامتی کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بد قسمتی سے ترکی کے خلاف بعض چالیں چلی جا رہی ہیں ۔ 15 جولائی  کو دہشت گرد تنظیم فیتو کے توسط  کروائی جانے والی بغاوت  میں  ناکامی کا سامنا کرنے والے، ترک قوم کے سر کو نہ  جھکا  کر ان سے اپنی بات نہ منوا سکنے والے  اب نئے کھیل کھیل رہے ہیں ۔ وہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کو  منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی نئی  راہیں تلاش کر  رہے ہیں ۔

 یہ  قوتیں ترکی کو اقتصادی لحاظ سے تباہ کرنے، اس پر دباؤ ڈالنے، بحران اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا  کرتے ہوئے ترکی سے اپنی بات منوانے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کھبی بھی پورا نہیں ہو سکے گا ۔  ترک قوم نے اپنے دشمنوں کو ضروری سبق سکھا دیا ہے ۔  ترک ملت نے  چناق قلعے ،جنگ نجات ،معرکہ انافارتا اور کتلا مارے میں  دنیا   اور امریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے  یہ مقام حاصل کیا ہے ۔  جب تک ترک قوم کے سینے میں اپنے وطن، پرچم اور قوم و ملت سے محبت موجود رہے گی اسوقت  تک  کوئی بھی طاقت ان کا کچھ بھی بگھاڑ نہیں سکے گی ۔

متعللقہ خبریں