ہم نے عراقی بھائیوں کے دکھ درد کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی  زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے ۔

846455
ہم نے عراقی بھائیوں کے دکھ درد کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی  زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے ۔

  انھوں نے تحریری اعلان میں   یہ واضح کیا ہے کہ ہم نے عراق کے علاقے سلیمانیے میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے دکھ درد کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا ہے ۔ ترکی اپنے متاثرہ بھائیوں کی ضروریات کو پورا کرنے  کے لیے فوری طور پر حرکت میں آ گیا ہے ۔

نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ  ترکی نے عراق میں زلزلے کے بعد فوری طور پر امدادی  ٹیموں  کو علاقے میں  بھیج دیا ہے۔ ان میں طبی عملہ بھی موجود ہے۔ انھو ں  نےہلاک شدگان کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی عراق کے وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی اپنے عراقی بھائیوں کی ہر ممکنہ امداد کرنے کے لیے تیار ہے ۔ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  بھی عراق میں آنے والے خوفناک زلزلے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا  کہ ترکی کی امدادی ٹیمیں  متاثرین کی ضرورت کا تمام سامان لے کر روانہ ہو گئی ہیں ۔  اس امدادی سامان میں کمبل اور ادویات بھی شامل ہیں ۔

 دریں اثناء ترک مسلح افواج  بھی  امدادی سامان سے لدے ہوئے ایک طیارے اور 20 رکنی طبی ٹیم کو سلیمانیے بھیج رہی  ہیں  ۔امدادی سامان میں  ادویات ،طبی سازوسامان اور 250 بڑے خیمے بھی موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں