صدر رجب طیب ایردوان روس کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

دورے کے دوران متوقع مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت شام اور علاقائی و بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا

845720
صدر رجب طیب ایردوان روس کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کل روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر سوچی کا سرکاری دورہ کریں گے۔

مذکورہ دورے کے دوران متوقع مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت شام اور علاقائی و بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

13 سے 15 نومبر 2017 کو صدر ایردوان کویت  اور قطر کے دورے  پر تشریف لے جائیں گے۔

دورہ کویت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل مکمل کرنے والے سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

دورہ قطر کے دوران صدر ایردوان ترکی۔ قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی  کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کویت اور قطر کے دوروں کے دوران ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں