سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس کیساتھ انتہائی مفید ملاقات ہوئی ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  نیو یارک میں  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس کیساتھ ملاقات کی ۔

844753
سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس کیساتھ انتہائی مفید ملاقات ہوئی ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  نیو یارک میں  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس کیساتھ ملاقات کی ۔ 

ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا  کہ مذاکرات میں  علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا   گیا ہے ۔ ہم نے    ترکی کے جوار کے ممالک میں  جاری عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بحران اور ترکی میں پناہ لینے والے مہاجرین  کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکی کی قربانیوں  سے آگاہ کیا ہے  اور کہا  ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام ممالک کو مہاجرین کے بوجھ کو کم کرنے  میں حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔

 مذاکرات میں ہم نے  روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے  مظالم اور نسلی صفایے کو رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کو  مزید فعال کردار ادا کرنے  ، عالمی برادی کو حرکت میں آنے ، اس مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے اور  اقوام متحدہ کی طرف سے    اپنے گھر بار ترک کرنے والے ان مظلوم انسانوں کی مدد کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے   کی ضرورت پر زور دیا  ہے ۔

 وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کیساتھ انتہائی مفید ملاقات ہوئی ہے ۔  مذاکرات میں قبرص، لیبیا،عراق اور شام کی سنجیدہ  صورتحال کا بھی  تفصیلی جائزہ لیا گیا  ۔ ملاقات میں ہم نے یہ بھی  واضح کیا ہے کہ ترکی  اقوام متحدہ کی طرف سے جاری  اصلاحاتی کوششوں اور عالمی بحرانوں کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں بھرپور  حمایت کو جاری رکھے گا ۔  استنبول کو اقوام متحدہ کا مرکز بنانے کے ہدف  کو بھی بیان کیا گیا ہے

سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس  نے اقوام متحدہ کے اصلاحاتی عمل کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ترکی کی حمایت اور کوششوں کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ۔  



متعللقہ خبریں