ترک وزیر دفاع جانک کی امریکی وزیر دفاع اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل کیساتھ اہم ملاقات

وزیر قومی دفاع نورالدین  جانک لی نے بیلجئیم میں  نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ اور امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس  کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

843919

 انھوں نے نیٹو  ہیڈ کوارٹر میں  وزراء دفاع کے اجلاس  کے دائرہ کار میں   نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ کیساتھ نصف گھنٹے تک ملاقات کی ۔ بعد میں انھوں نے امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس  کیساتھ اہم موضوعات پر بات چیت کی ۔

پینٹاگون کے ترجمان ڈانا وائٹ نے ان مذاکرات کے بارے میں تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ  دونوں وزراء  دفاع نے نیٹو اجلاس کے دائرہ کار میں باہمی دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا ہے ۔

  امریکہ وزیر میٹس نے 23 اگست کو انقرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد  ترکی کیطرف سے  عالمی  سلامتی اور داعش کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کی وجہ سے ترک وزیر کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ امریکہ ترکی کو لاحق خطرات سے بخوبی آگاہ ہے  ۔امریکہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی خلاف جدوجہد میں  ترکی کا ساتھ دے گا ۔

متعللقہ خبریں