جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کا 79 واں یوم رحلت
اتاترک کی برسی کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ غازی مصطفی کمال کی ہمیں بخشی آزادی کی حفاظت کرنے اور ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے
جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی کل 79 ویں برسی ہے ۔
اس مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غازی مصطفی کمال کی ہمیں بخشی آزادی کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے ۔
صدر نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران ترکی میں سودمند پالیسیوں کے نفاذ سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔
15 جولائی کے واقعات کی مثال پیش کرتےہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ بہادر ترک عوام نے اس دن اپنے ہمت و حوصلے سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
ترکی کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب صدر نے کہا کہ غازی مصطفی کمال کی ہمیں دی گئی اس نشانی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے شب و روز ایک کرنا حکومت کا شعار ہے ۔
ترک پارلیمانی اسپیکر اسماعیل قاہرامان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریہ ترکی کے پہلے صدر اور جنگ آزادی کے رہنما مصطفی کمال اتاترک کی 79 ویں برسی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم اُن کی دی گئی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک و قوم کی بقا ،خوشحالی اور ایک درخشاں مستقبل کےلیے مل جل کر کام کریں ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی