ترکی کی جانب سے کرکیوک میں  تشدد کے واقعات کی شدید مذمت

ترکی نے عراق کے شہر کرکیوک میں  تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔

841322
ترکی  کی جانب سے کرکیوک میں  تشدد کے واقعات کی شدید مذمت

 

  ترکی نے عراق کے شہر کرکیوک میں  تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔

 وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کرکیوک میں دہشت گرد کاروائیوں کے دوران ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہو گئے ہیں ۔   ہم دوست اور برادر ملک عراق کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔  ترکی  عراق کے اتحاد و یکجہتی کے لحاظ سے کلیدی حیثیت کے حامل کرکیوک میں معاشرتی امن کو نقصان پہنچانے کا ہدف رکھنے والے ان  سفاکانہ حملوں  کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ دہشت گرد اس قسم کے حملوں سے عراق کے امن و استحکام کو بگاڑنے میں ناکام رہیں گے ۔ترکی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دیتا رہے گا ۔



متعللقہ خبریں