عالمی انسانی امداد میں ترکی دوسرے نمبر پر

ہمارے ملک میں پناہ لینے والے   32 لاکھ   شامی   مہاجرین  کی جانب کوئی  بھی امدادی ہاتھ نہیں بڑھا رہا تا ہم ، ہم ان کی مستقل بنیادوں  پر میزبانی کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

841426
عالمی انسانی امداد میں ترکی دوسرے نمبر پر

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی انسانی امداد میں  دنیا میں دوسرے  نمبر پر ہے۔

چاوش اولو  نے انطالیہ میں منعقدہ  بین الاقوامی   ہلال احمر و ریڈ کراس  انجمنوں کی فیڈریشن کے گالا    عشائیے  کے دوران  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ" سن 2016 میں  ترکی  کی انسانی امداد  6 ارب ڈالر   کے قریب رہی  ، ہمارے ملک میں پناہ لینے والے   32 لاکھ   شامی   مہاجرین  کی جانب کوئی  بھی امدادی ہاتھ نہیں بڑھا رہا تا ہم ، ہم ان کی مستقل بنیادوں  پر میزبانی کر رہے ہیں۔"

گالا ڈنر میں  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سمیت  ترک ہلال  احمر کے صدر کریم کینک ، بین الاقوامی  ہلال احمر و ریڈ کراس  انجمنوں کی فیڈریشن کے صدر تادا تیرو  کونوئے اور انطالیہ کے گورنر  منیر  کارا   اولو  نے بھی  شرکت کی۔

 

 



متعللقہ خبریں