قیمت کی ادائیگی کی شرط کے ساتھ مقامی گاڑی کا پہلا گاہک میں ہوں: رجب طیب ایردوان

مقامی گاڑی کی تیاری کا منصوبہ ترکی کے سال 2023 کے اہداف میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی گاڑی تیار کرنے والی فرموں کا اعلان کر دیا

839611
قیمت کی ادائیگی کی شرط کے ساتھ مقامی گاڑی کا پہلا گاہک میں ہوں: رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی گاڑی تیار کرنے والی فرموں کا اعلان کر دیا ہے۔

صدارتی سوشل کمپلیکس میں ترکی  کے آٹو موبیل  کمبائنڈ انٹرپرائزنگ گروپ کے تعارفی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مقامی گاڑی کی تیاری کا کام اناطولیہ گروپ، BMC ، کھِرآچ ہولڈنگ، ترک سیل اور زورلو ہولڈنگ  کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمبائنڈ انٹرپرائزنگ گروپ سے میری توقع تیاری کے مراحل کو تیزی سے مکمل کر کے زیادہ سے زیادہ 2019 تک گاڑی کا پروٹو ٹائپ تیار کرنا  اور سال 2021 تک اس کی تجارتی فروخت کا آغاز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکی کے سال 2023 کے اہداف میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور میں اس منصوبے کی تکمیل میں بالکل بھی تاخیر  نہیں چاہتا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ قیمت کی ادائیگی کی شرط کے ساتھ مقامی گاڑی کا پہلا گاہک میں ہوں۔



متعللقہ خبریں