صدر ایردوان کی آذربائیجان میں مصروفیات

قارس۔تبلیسی۔ باکو ریلوے لائنز کا فعال بننا اور  ہمارے اقدامات کے  نتائج کو دیکھنا  بھی  ہیجان   کن ہے: صدرِ ترکی

837723
صدر ایردوان کی آذربائیجان میں مصروفیات

صدر ایردوان  کا کہنا ہے کہ قارس۔ تبلیسی۔ باکو  ریلوے لائن کے ذریعے   بیجنگ اور لندن  آپس میں جڑ گئے ہیں۔

دورہ آذربائیجان کے دوسرے روز صدر  ایردوان  کا  مہمان صدر الہام علی یف نے زاگلبا محل میں   ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا جس کے بعد  بلمشافہ مذاکرات سر انجام پائے ، بعد ازاں اعلی سطحی سٹریٹیجک  تعاون  کونسل  نشست کا اہتمام کیا گیا۔

جناب ایردوان نے  آذربائیجان  پہنچنے کے بعد سے  ان کی  اور ہمراہی وفد کی شاندار طریقے سے  میزبانی   کرنے کے  شکریے  کے ساتھ اپنے خطاب کو شروع  کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل اور آج  ہونے والے مذاکرات میں  انہوں نے  دونوں ملکوں کے درمیان  بھائی چارے اور دوستی کے کس  حد تک پروان چڑھنے کا بڑے ہیجان  سے مشاہدہ کیا ہے، اب قارس۔تبلیسی۔ باکو ریلوے لائنز کا فعال بننا اور  ہمارے اقدامات کے  نتائج کو دیکھنا  بھی  ہیجان   کن ہے۔

صدر ِ ترکی نے کل   مذکورہ ریلوے   لائن کے ذریعے 15 منٹ کا سفر   کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "ہمارے عوام اب قارس  سے محض  باکو تک ہی  نہیں بلکہ  چین اور لندن  تک کا  سفر  بذریعہ ٹرین کر سکیں گے۔

اس اجلاس کے بعد اعلی سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس  بند کمرے میں جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں