ترکی آئندہ نصف صدی کا تعین کرنے والا ملک ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

جن لوگوں کا خیال ہے کہ ترکی صرف 80 ملین  آبادی کا حامل ہے وہ اصل میں ان کئی ملین انسانوں کو نہیں دیکھ پا رہے کہ جن کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، جن کی نگاہیں ترکی پر مرکوز ہیں اور جن کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

836820
ترکی آئندہ نصف صدی کا تعین کرنے والا ملک ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے خلاف گلوبل اور علاقائی سطح پر تیار کئے جانے والے سیناریو ناکام رہے ہیں۔

صدارتی سوشل کمپلیکس میں 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مناسبت سے دئیے گئے استقبالیے سے خطاب میں صدر ایردوان نے "صدارتی سوشل کمپلیکس میں، ملت کے گھر میں آپ سب کو خوش آمدید" کے الفاظ سے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ "جمہوریہ ترکی کا ظہور 1923 میں ہماری ہزار سالہ حکومتی روایت کے ساتھ زمین سے پھوٹنے والے آخری پودے کی شکل میں ہوا"۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد گزرنے والے 94 سال کے عرصے میں جمہوریہ ترکی مسلسل ترکی کے راستے پر گامزن رہا ہے اور اس وقت ہر شعبے میں ترکی اعتماد، امن اور امید کی علامت بن چکا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترکی آئندہ ایک تہائی یا نصف صدی کا تعین کرنے والا ملک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی ترقی بعض حلقوں سے ہضم نہیں ہو رہی۔ ہمارے سامنے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں اور سالوں سے تقریباً تقریباً ایک تواتر سے جاری حملوں کو ہم نے اللہ کی مدد اور ملت کے تعاون سے ناکام بنایا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ گلوبل اور علاقائی سطح پر کامیاب ہونے والے منصوبے ہمارے ملک میں ناکام رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنے صدیوں پر محیط تجربے کے ساتھ عالمی ممالک کے لئے ایک مثالی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ جن لوگوں کا خیال ہے کہ ترکی صرف 80 ملین  آبادی کا حامل ہے وہ اصل میں ان کئی ملین انسانوں کو نہیں دیکھ پا رہے کہ جن کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، جن کی نگاہیں ترکی پر مرکوز ہیں اور جن کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

رواں سال کی پہلی تہائی میں ترکی کی 5.1 کی شرح سے ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سال کے آخر تک بڑھوتی کی یہ شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔



متعللقہ خبریں