اپنے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی پورے وقار کے ساتھ اپنے قدموں پر کھڑا ہے: ایردوان

29 اکتوبر یومِ جمہوریہ اور جمہوریہ ترکی  کے قیام کی 94 ویں سالگرہ ملک بھر  میں اور بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے

836376
اپنے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی پورے وقار کے ساتھ اپنے قدموں پر کھڑا ہے: ایردوان

29 اکتوبر یومِ جمہوریہ اور جمہوریہ ترکی  کے قیام کی 94 ویں سالگرہ ملک بھر  میں اور بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

انقرہ میں پہلی تقریب کا انعقاد مزار اتاترک پر کیا گیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان، وزیر اعظم بن علی یلدرم، ریپبلکن پیپلز پارٹی کے  چئیر مین کمال کلچ دار اولو ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی، مسلح افواج کے سربراہ حلوصی آقار اور دیگر حکومتی اراکین پر مشتمل وفد نے مزار اتا ترک پر حاضری دی۔

مزار پر پھول چڑھائے گئے اور احتراماً خاموشی اختیار کی گئی۔

یادگاری رجسٹر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اپنے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی پورے وقار کے ساتھ اپنے قدموں پر کھڑا ہے۔

دن کی مناسبت سے دوسری تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان سوشل کمپلیکس میں مبارکبادیں وصول کریں گے اور استقبالیہ دیں گے۔

پروگراموں میں وزیر اعظم بن علی یلدرم بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں